ممبئی:بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے مشہور مزاحیہ فنکار کپل شرما ان دنوں اپنے شو کامیڈی نائٹ ود کپل کے حوالے سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ،ان کے مداح شو بند ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ اداس تھے لیکن اب ان کے لئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ کپل واپس آرہے ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق کامیڈی کے بے تاج بادشاہ کپل شرما بھارتی ٹی وی کے نجی چینل سونی پر اپنا نیا شو لے کر آرہے ہیں جس کا نام کامیڈی اسٹائل ہے۔
کامیڈی نائٹ میں گتھی کا کردار ادا کرنے والے سنیل گروور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ہمارے مداحوں کو اداس ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم جلد ہی واپس آرہے ہیں۔
جبکہ اس حوالے سے کپل کا کہنا ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں نئے شو کے حوالے سے ابھی ہم نے کوئی منصوبہ نہیں بنایا اور نہ ہی کسی چینل سے معاہدہ کیا ہے،میں چاہتاہوں کہ اچھی طرح سوچ سمجھ کر نئے فورمیٹ کے ساتھ واپس آﺅں تاکہ لوگوں کو پہلے سے بہتر تفریح مہیا ہو سکے۔