دل کی لکیر
ہتھیلی میں سب سے پہلی اور سب سے اوپر جو لکیر موجود ہوتی ہے وہ دل کی لکیر ہے۔ کائرولوجی یعنی لکیروں کے علم کے مطابق دل کی لیکیر آپ کے دل سے متعلق معاملات کے بارے میں بتاتی ہے۔
٭ اس لکیر کی گہرائی یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ آپ کے جذبات میں کتنی گہرائی ہے۔ یہ لکیر جتنی گہری ہوگی آپ کے جذبات اتنے ہی گہرے ہونگے۔
٭ اگر الٹے ہاتھ میں دل کی لکیر ذیادہ اونچی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ محبت کے لئے لڑنا جانتے ہیں۔ چاہے کوئی بھی حالات ہوں آپ اپنی محبت کے لئے ضرور لڑیں گے۔ اس کے علاوہ آپ مشکلات کا سامنا کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ جتنی مشکلات کا سامنا آپ کرتے ہیں اتنے ہی مضبوط ہوتے جاتے ہیں۔
٭ اگر سیدھے ہاتھ میں دل کی لکیر ذیادہ اونچی ہے تو یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ آپ پُختگی اور سنجیدگی کی خواہش کرتے ہیں۔ اور اسی لحاظ سے آپ کو ذیادہ سنجیدہ اور عمر میں خود سے بڑے لوگ پسند آتے ہیں۔ آپ دنیاوی رسم و رواج کی پیروی کرنے پر یقین نہیں رکھتے۔ آپ دوسروں سے مختلف سوچ رکھتے ہیں اور اپنے نظریے کے حساب سے زندگی گزارتے ہیں۔
٭ دونوں ہاتھوں میں دل کی لکیر اگر بلکل برابر اور مکمل طور پر موافق ہیں تو یہ اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ آپ کا دل بہت پُرخلوص ہے۔ آپ ایک جذباتی اور محبت کرنے والے شخص ہیں۔
ذہن کی لکیر
یہ لکیر بتاتی ہے کہ آپ کتنے ذہین ہیں اور دانشمندی کے پیچیدہ معاملات آپ کس طرح نمٹاتے ہیں۔
٭ اس لکیر کی گہرائی یہ بتاتی ہے کہ آپ خیالات کا طویل سلسلہ باندھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہ آپ کی ذہنی صلاحیت عام افراد سے ذیادہ ہے۔
زندگی کی لکیر
اس لکیر کو سمجھنا انتہائی آسان ہے۔ اس لکیر کی لمبائی آپ کی زندگی کی لمبائی ظاہر کرتی ہے۔
٭ یہ لکیر جتنی لمبی اور واضح ہوگی، آپ کی زندگی اتنی ہی مکمل، خوش اور مطمئن گزرے گی۔
قسمت کی لکیر
اس لکیر کو تقدیر کی لکیر بھی کہا جاتا ہے۔
٭ اس لکیر کی گہرائی یہ بتاتی ہے کہ زندگی کے معاملات کا آپ پر کتنا گہرا اثر پڑتا ہے۔ اس لئے اگر یہ لکیر واضح نہیں ہے تو یہ اچھی بات ہے۔
اپولو لکیر
٭ اگر یہ لکیر واضح ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی زندگی میں ذیادہ دولت اور شہرت شامل ہوگی۔
٭ اس لکیر کی لمبائی بتاتی ہے کہ کتنے عرصے تک یہ دولت اور شہرت آپ کے پاس رہے گی۔