Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور پرویز رشید پی آئی اے ملازمین کو دھمکیاں نہ دیں،غلام احمد بلور نے کراچی میں پی آئی اے ملازمین کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا،سراج الحق کہتے ہیں پی آئی اے کی نجکاری ظالمانہ فیصلہ ہے۔پی آئی اے بلڈنگ مال روڈ پشاور میں نجکاری کے خلاف ملازمین نے احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے، جہاں سیاسی رہنماوٴں نے پی آئی اے ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لیے دورے کیے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے دھرنے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید اور وزیر اعظم ملازمین کو دھمکیاں نہ دیں،دھرنے کے اثرات دوہزار اٹھارہ میں نظر آئیں گے۔ اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ طاقت سے مسائل حل نہیں ہوتے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سپریم کورٹ فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے،حکومت فوری طور نجکاری کا فیصلہ واپس لے کر ملازمین کے مطالبات منظور کرے۔سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ نجکاری مسائل کا حل نہیں،حکومت پی آئی اے سے کرپشن ختم کر کے اسے منافع بخش ادارہ بنا سکتی ہے۔
پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور پرویز رشید پی آئی اے ملازمین کو دھمکیاں نہ دیں،غلام احمد بلور نے کراچی میں پی آئی اے ملازمین کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا،سراج الحق کہتے ہیں پی آئی اے کی نجکاری ظالمانہ فیصلہ ہے۔
پی آئی اے بلڈنگ مال روڈ پشاور میں نجکاری کے خلاف ملازمین نے احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے، جہاں سیاسی رہنماوٴں نے پی آئی اے ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لیے دورے کیے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے دھرنے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید اور وزیر اعظم ملازمین کو دھمکیاں نہ دیں،دھرنے کے اثرات دوہزار اٹھارہ میں نظر آئیں گے۔
اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ طاقت سے مسائل حل نہیں ہوتے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سپریم کورٹ فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے،حکومت فوری طور نجکاری کا فیصلہ واپس لے کر ملازمین کے مطالبات منظور کرے۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ نجکاری مسائل کا حل نہیں،حکومت پی آئی اے سے کرپشن ختم کر کے اسے منافع بخش ادارہ بنا سکتی ہے۔