کراچی:ایف آئی اے کی کارروائی، جعلسازی میں ملوث ملزم گرفتار

شائع 04 فروری 2016 02:43pm

کراچی:کراچی میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی جعلسازی میں ملوث ملزم نظیرشیخ کو گرفتارکرلیا۔ ملزم کے قبضے سے دبئی کینیڈا اورترکی کے جعلی پاسپورٹ برآمد ہوئے۔

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے شہریوں سے کروڑوں روپے بٹورنے والے ملزم نظیرشیخ کوگرفتارکرلیا۔ملزم سستے اورفوری ویزے کا لالچ دے کرشہریوں کولوٹا کرتا تھا۔ملزم کے قبضے سے دبئی،کینیڈا اورترکی کے جعلی پاسپورٹ برآمد ہوئے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں دو کروڑروپے سے زائد کی جعلسازی کا اعتراف کیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف سترسے زائد شکایات موصول ہوئیں تھی اورملزم کے خلاف اب تک جعل سازی کے آٹھ مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

Read Comments