اگر کوئی کرپشن کرتا ہے تو ملک میں نیب موجود ہے،خورشید شاہ
سکھرمیں میڈیا سے گفتگو میں پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا کئی مرتبہ کہا کہ ادارے حدود میں رہیں، اگر کوئی کرپشن کرتا ہے تو ملک میں نیب موجود ہے، وفاقی وزیر نے ایک بار پھر سندھ کو دھمکی دی ہے، نہیں چاہتے کہ جنگ کا رخ کسی اور جانب مڑجائے۔
انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میاں صاحب کوئی آپ کے ساتھ اگست دوہزار چودہ والی سیاست تو نہیں کررہا، اگر آپ کو نوے والی سیاست کرنی ہے تو سو بسم اللہ۔
خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ وفاق کا مضبوط ستون ہے، اگر اس ستون کو ہلانے کی کوشش کی گئی تو وفاق میں دڑاریں پڑجائیں گی۔
Read Comments