شائع 25 اپريل 2018 08:04pm

میشا شفیع کے وکیل نےعلی ظفر کی جانب سے قانونی نوٹس ملنے کی تصدیق کردی

گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل نے علی ظفر کی جانب سے بھجوایا گیا قانونی نوٹس ملنے کی تصدیق کردی۔ نوٹس میں کہا گیا کہ 14روز میں معافی نہ مانگی گئی تو قانونی کارروائی کی جائےگی۔

شوبزکےدوستاروں کی جنگ شدت اختیارکرگئی۔جنسی ہراسانی کےالزام میں علی ظفرکاقانونی نوٹس میشا شفیع تک پہنچ گیا۔

نوٹس میں کہا گیاکہ گلوکارہ نےسازش کےتحت ٹوئٹ کی۔میشاکایہ اقدام ہتک عزت کی زدمیں آتاہے۔14 روز میں الزامات پر مبنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرکے معافی نہ مانگی گئی۔توہرجانہ اداکرنا ہوگا۔

میشا شفیع کے وکیل نےعلی ظفر کے قانونی نوٹس کو جھوٹ پرمبنی قراردےدیا۔

ٹوئیٹرپیغام میں کہا کہ میشاکےتمام الزامات سچ ہیں۔ نوٹس کاجائزہ لے رہےہیں۔ اب قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

Read Comments