شائع 26 اپريل 2018 08:03am

یہ طریقے اپنائیں اور گھریلو اشیاء کو دیر پا استعمال کے قابل بنائیں

آج ہم آپ کو وہ طریقے بتائیں گے جو انتہائی کارآمد ہیں۔ ذیادہ تر لوگ ان سے واقف نہیں ہیں لیکن یہ حیران کُن طور پر بہت مؤثر ہیں۔

بلینڈر

بلینڈر میں پانی ڈال کر اس میں ڈِش واشِنگ سوپ کے ایک سے دو قطرے شامل کریں۔ بلینڈر بند کر کے تھوڑی دیر کے لئے چلائیں اور پھر صاف پانی سے دھو لیں۔

باتھ روم اور کچن کا سنک

پانی اور صابن میں موجود نمکیات عام طور پر سنک کے کناروں اور کونوں میں جم جاتی ہیں۔ سنک کی صفائی کا آسان طریقہ یہ ہے کہ چکوترے کا پھل آدھا کاٹ کر اس پر اچھی طرح نمک چھڑک لیں۔ پھر اس سے سنک کو صاف کریں۔ خیال رکھیں کہ نمک کے دانے باریک ہوں۔

سفید کپڑے

 سفید کپڑوں کی سفیدی برقرار رکھنے کے لئے دھونے سے پہلے انہیں اس محلول میں بھگو دیں۔ برابر مقدار مین بلیچ اور کپڑے دھونے کا پاؤڈر آپس میں ملا لیں اور اس میں واشنگ مشین کی صفائی کے لئے ملنے والی گولی ڈال دیں۔ اس ؐھلول میں اپنے سفید کپڑے کچھ دیر بھگونے کے بعد عام طریقے سے کپڑے دھو لیں۔

رنگین کپڑے

رنگین کپڑوں کا اُجلا پن اور رنگ واپس لوٹانے کےلئے آدھا گلاس نمک ان کپڑوں کو دھوتے وقت سرف میں شامل کردیں۔

فرش کے کونے

موٹے تنکوں والی جھاڑو میں نرم کپڑا باندھ کر کچن کے فرش یا کسی بھی فرش کے کونے دھوئے جا سکتے ہیں۔ اس طریقے سے مشکل کونوں اور کناروں کی صفائی با آسانی کی جاسکتی ہے۔

فرائنگ پین

فرائنگ پین کو دیر پا نیا اور استعمال کے قابل رکھنے کے لئے ہمیشہ اسے ٹھنڈا ہونے کے بعد دھوئیں۔ گرم فرائنگ پین دھو لینے سے اس کی سطح نا ہموار ہوجاتی ہے اور کھانا اس میں چپکنے لگتا ہے۔

کارپٹ

صوفے اور میز کے وزن سے کارپٹ پر نشان اور گڑھے پڑ جاتے ہیں۔ کارپٹ کو دوبارہ صحیح حالت میں لانے کے لئے ان نشانوں پر برف رکھ کر رات بھر چھوڑ دیں۔

گرل

گرل پر جمی چکنائی اور کھانے کے باقیات پیاز کے استعمال سے ہٹائے جا سکتے ہیں۔ پیاز کو آدھا کاٹ کر کاںتے میں پھنسائیں اور اس سے گرل اس وقت صاف کریں جب گرل گرم ہو۔

چکنائی کے داغ

چاک کا استعمال کر کے کپروں یا پردوں سے چکنائی کے داغ صاف کئے جاسکتے ہیں۔ چاک کو دھبوں پر ملیں اور پانچ منٹ بعد گیلے کپڑے سے صاف کرلیں۔ ضرورت پڑے تو متعدد بار یہ عمل دہرائیں۔

اسٹیکرز

نئی چیزوں پر لگے پرائس اسٹیکرز یا کوئی بھی غیر مطلوب اسٹیکر ہیئر ڈرایئر کی مدد سے چھٹائے جا سکتے ہیں۔ دو سے تین منٹ تک اسٹیکر پے ڈرایئر سے گرم ہوا دیں۔ اسٹیکر با آسانی کوئی بھی باقیات چھوڑے بعیر چھٹ جائے گا۔

چھوٹے منہ کی بوتلیں

انڈے کے چھلکے چورا کر کے بوتل میں ڈال دیں۔ اس میں واشنِگ سوپ اور پانی شامل کر کے ہلائیں اور کچھ دیر چھوڑ دیں۔ اس کے بعد صاف پانی سے دھو لیں۔

Thanks to Brightside

Read Comments