خشک اور مردہ جلد سے نجات کے لئے گھر بیٹھے بہترین اسکرب بنائیں
اس کے لئے ایکسفولئیٹنگ کا عمل ضروری ہے۔ ایکسفولئیٹنگ مختلف اقسام کے اسکرب استعمال کر کے کی جاسکتی ہے۔ لیکن جسم کا ہر حصہ مختلف ہوتا ہے اور اس کی جلد بھی کہیں نازک اور کہیں سخت ہوتی ہے۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ گھریلو اشیاء استعمال کر کے جسم کی مختلف جلد کے مطابق بہترین اسکرب کیسے بنائیں۔ سر کی جلد 2 کھانے کے چمچ براؤن شوگر 2 کھانے کے چمچ باریک پسا دلیہ 2 کھانے کے چمچ کنڈیشنر یہ سارے اجزاء اچھی طرح ملا لیں۔ سب سے پہلے سر اور بالوں کو اچھی طرح شیمپو کر کے دھول مٹی اور میل دھو لیں۔ اس کے بعد پہلے سے تیار شدہ اسکرب لے کر سر کی جلد پر اچھی طرح مساج کریں اور صاف پانی سے دھو لیں۔ چہرہ ہفتے میں ایک سے دو دفعہ چہرے پر اسکرب کرنے سے جلد کے تمام مردہ خلیات ختم ہوجاتے ہیں۔اس کے علاوہ جلد میں خون کی روانی تیز ہونے سے جلد چمکدار اور پُر رونق لگنے لگتی ہے۔ بند مسام بھی صاف ہوجاتے ہیں جو کیل مہاسوں کا سب سے بڑا سبب ہیں۔ 1 کھانے کا چمچ ناریل کا تیل 2 کھانے کے چمچ چینی کے باریک دانے سب سے پہلے چہرے کی صفائی کریں اور اچھی طرح دھو لیں۔ اس کے بعد یہ اسکرب ہاتھ میں لے کر انگلیوں کی پوروں سے چہرے پر نرمی سے مساج کریں۔ ایک منٹ مساج کرنے کے بعد چہرہ ساف پانی سے دھو لیں۔ یہ اسکرب فریج میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ ہونٹ پانی کی کمی اور دھوپ کی مضر شعاعیں ہونٹوں کی جلد خشک کر کے ان کا رنگ بھی خراب کر دیتی ہیں۔ 2 کھانے کے چمچ موٹے دانوں والی چینی 1 کھانے کا چمچ شہد 1 کھانے کا چمچ زیتون کا تیل ان سب اجزاء کو آپس میں اچھی طرح ملا لیں۔ دانت صاف کرنے یا نہانے کے بعد ہونٹوں پر یہ اسکرب لیپ کرلیں۔ پانچ منٹ اسکرب کو لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد نرمی سے ہونٹوں پر مساج کریں۔ یہ اسکرب بھی فریج میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ جسم کے دیگر حصے چہرے کی بانسبت جسم کے باقی حصوں کی جلد ذیادہ مضبوط اور سخت ہوتی ہے۔ اس لئے اسے ایکسفولئیٹنگ کی ذیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ سخت جلد سے مردہ خلیات ختم کرنا بھی ذرا مشکل ہوتا ہے اس لئے اس طرح کی جلد پر سخت اسکرب استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک چوتھائی کپ پسی ہوئی کافی ایک چوتھائی کپ چینی 2 کھانے کے چمچ ناریل یا زیتون کا تیل 4 وٹامن ای کیپسولز سب سے پہلے وٹامن ای کیپسول کے اجزاء ایک پیالی میں نکال لیں۔ پھر اوپر بتائے گئے تمام اجزاء اس میں شامل کر کے پیسٹ بنا لیں۔ نہانے کے بعد جسم پر اس سے مساج کریں اور نیم گرم پانی سے جسم دھو لیں۔ پیر پیروں کی جلد بہت جلدی خشک اور سخت پڑ جاتی ہے۔ پیروں کو نرم و ملائم رکھنے کے لئے اسکرب کا استعمال بہت ضروری ہے۔ 2 کپ براؤن شوگر آدھا کپ ناریل کا تیل (اگر پیسٹ ذیادہ گاڑھا ہو تو تیل کی مقدار بڑھا سکتے ہیں) دونوں اجزاء کو اچھی طرح ملائیں اور پیروں پر لگا کر مساج کریں۔ کچھ دیر اس اسکرب کو لگا رہنے دیں اور نیم گرم پانی سے دھولیں۔ اسکرب کے بعد پیروں پر کوئی بھی اچھا لوشن یا ویسلین لگا کر موزے پہن لیں۔ Thanks to MissKyra