پیزا ہٹ نے ڈوریٹوز پیزا پاکستان میں متعارف کرادیا

شائع 04 فروری 2016 03:47pm

کراچی : (پریس ریلیز) فوڈ چین کی دنیا میں نمایاں مقام رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ پیرا ہٹ نے پیزا کی صنعت میں پیپسی کو کے اشتراک سے پیزا کا نیاذائقہ ڈوریٹوز پیزا متعارف کردیا۔ پیزا ہٹ کے نئے متعارف کرائے گئے پراڈکٹس کی خصوصیات میں سویٹ اینڈ چلی ڈوریٹوزشامل ہیں جسے ذائقہ دار ساسزکے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ ڈوریٹوز پیزا کو پاکستان بھر میں قائم پیزا ہٹ کی تمام ہی برانچز میں مقامی ذائقے چکن تکہ کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

اس موقع پر پیزا ہٹ کی چیف مارکیٹنگ اینڈ انوویٹرآفیسر ماریہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے مقامی صارفین کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسے ذائقے متعارف کرائے ہیں جن سے پاکستان بھر میں شائقین لطف اندوز ہوتے ہیں انکا کہنا تھا کہ یہ سہرا صرف پیزا ہٹ کے سر ہی جاتا ہے کہ اس نے بین الاقوامی معروف ذائقوں کو لوکل مارکیٹ میں متعارف کرایا ہے، اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

پیپسی کو ترجمان کے مطابق پیزا ہٹ کے ساتھ اشتراک کا مقصد فوڈ مارکیٹ میں نئی جہت کو فروغ دینا ہے، امید کرتے ہیں کہ ڈوریٹوز پیزا کا مقامی مارکیٹ میں تعارف کھانے کی صنعت میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

ڈوریٹوز پیزا کا سائز عام بڑے پیزا سے بھی بڑا 14انچ ہوگا جسے اس کے لیے خصوصی ڈیزائن کردہ ممتاز ڈبے میں پیش کیا جائے گا، تاہم یہ پیزا پاکستان بھر میں موجود تمام پیزا ہٹ برانچز میں کھانے اور ساتھ لے جانے کے لیے میسر ہوگا جبکہ ہوم ڈلیوری کے لیے 241-241-111یا آن لائن ویب سائٹ www.pizzahut.com.pkپر آرڈر کیا جاسکتا ہے۔

Read Comments