بچوں کی جانیں بچانا حکومت کی ذمہ داری ہے،قائم علی شاہ

شائع 04 فروری 2016 04:38pm

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کہتے ہیں کہ تھر میں معصوم بچوں کی جانیں بچانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔تھرپارکرآنے والے دنوں میں ترقی یافتہ شہربن جائے گا۔

سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ تھرکے معاملے پراپوزیشن پربرس پڑے۔جہاں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں تنقید کرنے والے وہاں بھی جائیں۔تھرپارکرآنے والے دنوں میں ترقی یافتہ شہربن جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تھر کسی ایک بچے کی جان بھی بہت قیمتی ہے،بچوں کی جان بچانا سندھ حکومت کی ذمہ داری۔تھر کا ذکرواشنگٹن میں ہوتا ہے،بین الاقوامی امداد آنے لگی ہے۔

قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا ، چین اوردیگرممالک تھرکول پرکام کے لیے آ رہے ہیں۔تھرمیں کوئلے پر پاور پلانٹ چلیں گے۔وفاقی حکومت کو مجبورکیا تھرکول منصوبہ سندھ کو دیا جائے۔

Read Comments