اپ ڈیٹ 28 اپريل 2018 09:27am

ٹخنوں کی بناوٹ میں بگاڑ کی وجوہات اور اس کے علاج

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ٹخنے کی ایسی بناوٹ کس وجہ سے ہوتی ہے اور اس کو بہتر بنانے کے لئے کیا کیا جاسکتا ہے۔

موٹاپا

اگر آپ کا جسم موٹاپے کا شکار ہے تو جسم کے اس حصے میں زیادہ سے زیادہ چربی جمع ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ ٹخنے سے چربی ختم کرنے کے لئے اپنے طرز زندگی اور غذا میں تبدیلی لانی ضروری ہے۔ اس کے علاوہ ٹانگوں اورٹخنوں کی ورزش بھی مددگار ثابت ہونگی۔

ورم یا سوجن

ذہنی کارکردگی، جسم میں سیال مادوں کا تناسب اور خون میں گاڑھے پن کا توازن برقرار رکھنے کے لئے جسم نمکیات کی ایک خاص مقدار استعمال کرتا ہے۔ جسم میں غیر ضروری نمکیات کی ذیادتی جسم کے مختلف حصوں میں سوجن اور ورم کا سبب بنتے ہیں۔ سوجن پٹھوں میں پانی جمع ہوجانے کی وجہ سے ظاہر ہوتی ہے۔ نمکیات کی ذیادتی سے بچنے کے لئے صرف نمک سے پرہیز کرنے سے نتائج حاصل نہیں ہونگے۔ اس کے لئے کھانے سے جنک فوڈ اور اور پروسیسڈ فوڈ مکمل طور پر ختم کردیا جائے۔

حمل

دوران حمل جسم میں سیال مادوں کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ اس لئے ٹخنے اور ٹانگیں یا جسم کے دیگر حصے موٹے لگنے لگتے ہیں۔ اس حالت میں ٹخنوں کو بہتر بنانے کے لئے غذا میں نمک کا استعمال کم کردیں۔ اس کے علاوہ روزانہ زمین پر لیٹ کر پیروں کو 10 سے 15 منٹ تک اونچا کریں۔

امراض دل

دل کی رگیں بند ہوجانے سے بھی پیروں پر سوجن آجاتی ہے۔ یہ سوجن ٹخنوں کے موٹا ظاہر ہونے کی وجہ بنتی ہے۔ امراض دل کے معاملے میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا بے حد ضرور ہے۔ اس کے علاوہ کمپریشن ساکس، ایک خاص قسم کے موزے پہننے سے ٹانگوں میں خون کا بہاؤ صحیح کیا جاسکتا ہے۔

سیال مادوں کی ذیادتی

جسم میں سیال مادوں کی ذیادتی متعدد وجوہات کی بنا پر ہوسکتی ہے۔ اگر ٹخنوں پر موٹاپا سیال موداں کا توازن خراب ہونے سے ظاہر ہوا ہے تو اس کے لئے ڈینڈیلیئن ٹی یعنی گیندے کے پودے سے بنائی گئی چائے، سبز چائے اور پاسلے کے پتوں کی چائے بہت مفید ہے۔

جینیاتی فطرت

اگر ٹخنوں کی ایسی بناوٹ جینیاتی وجوہات کی بنا پر ہے تو یہ ایک فطرے چیز ہے۔ فطرت میں انسان کا عمل دخل ممکن نہیں ہے۔ اس لئے اپنی اس خصوصیت کو بدلنے کی نہیں بلکہ اپنانے کی کوشش کریں۔ اپنی شخصیت اور لباس میں کچھ ایسی تبدیلی لائیں جو پیروں سے توجہ ہٹا کر خود توجہ کا مرکز بنے۔ دوسری صورت میں اسے بدلنے کے لئے سرجری کی مدد لی جاسکتی ہے۔

دوا کے مضر اثرات

اوپر دی گئی وجوہات کے علاوہ اگر کوئی وجہ ہوسکتی ہے تو وہ ادویات ہیں۔ مختلف طبی مسائل کے لئے استعمال کی جانے والی ادویات اگر آپ کےجسم کو زیب نہیں دے رہیں تو ان کے مضر اثرات ٹخنے کی بناوٹ میں فرق لا سکتے ہیں۔

Thanks to Brightside

Read Comments