لاہور:کنول نعمان کا جناح ہسپتال میں علاج جاری

شائع 04 فروری 2016 05:06pm

لاہور: مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی اور معروف اداکارہ کنول نعمان کا جناح ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق اداکارہ کی شریان کئی جگہوں سے پھٹ چکی ہے وینٹلیٹر سے ہٹانا ممکن نہیں۔

مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان کو برین ہیمبریج کے باعث یکم فروری کو جناح ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق اداکارہ کی دماغ کی شریان پھٹ گئی تھی جس پر انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں جہاں مصنوعی سانس دیا جارہا ہے۔ مسلم لیگ کی ایم پی اے کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ جاری ہے، گذشتہ روز اداکارہ کا سی ٹی سکین ٹیسٹ بھی ہوا جس کی رپورٹ کے مطابق دماغ کی شریان کئی جگہوں سے پھٹ چکی ہے وینٹلیٹرز ہٹانا ممکن نہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کنول نعمان کی حالت میں پہلے سے بہتر ہے مگر برین ہیمبریج کے مریض کا سنبھلنا مشکل ہوتا ہے۔

Read Comments