Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :آزادی اور حق خودارادیت سے محروم بھارتی مظالم کا شکار مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔پاکستان سمیت آزاد کشمیر کے تمام اضلاع اور چھوٹے بڑے شہروں میں بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے والے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ دن کا آغاز کشمیری قوم کی آزادی کے لیے خصوصی دعاوں سے کیا جائے گا۔ قوم کی آزادی کے لیے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی آزاد کشمیر کو پاکستان سے ملانے والے کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔وزیراعظم پاکستان نواز شریف مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس خطاب کریں گے۔ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں یکجہتی کشمیر کے موقع پر جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔
کراچی :آزادی اور حق خودارادیت سے محروم بھارتی مظالم کا شکار مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔
پاکستان سمیت آزاد کشمیر کے تمام اضلاع اور چھوٹے بڑے شہروں میں بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے والے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔
دن کا آغاز کشمیری قوم کی آزادی کے لیے خصوصی دعاوں سے کیا جائے گا۔ قوم کی آزادی کے لیے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی آزاد کشمیر کو پاکستان سے ملانے والے کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔
وزیراعظم پاکستان نواز شریف مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس خطاب کریں گے۔ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں یکجہتی کشمیر کے موقع پر جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔