آج سندھ کی ثقافت کا دن منایا جا رہا ہے

شائع 13 دسمبر 2015 07:34am

کراچی:وادی مہران سندھ کی ثقافت کا آج دن منایا جا رہا ہے،سندھ کے تمام شہروں اور بیرون ملک رہنے والے سندھی یہ دن جوش جذبے سے منا رہے ہیں۔

آج سندھ کی پانچ ہزار برس قدیم تاریخ اور ثقافت کا دن منایا جا رہا ہے،اس دن کی مناسبت سے سندھ کے مختلف شہروں اور بیرون ملکوں میں موسیقی کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں، اس حوالے سے کینیڈا، امریکہ، دبئی سمیت کئی ممالک میں کلچرل دن جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے تمام تر شہروں میں آج ریلیاں نکالی جائیں گی، کراچی کے مختلف علاقوں سے بڑی ریلیاں کراچی پریس کلب پر اکٹھی ہوں گی، جہاں مرکزی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس موقعے پر موسیقی کے پروگرام بھی ترتیب دیئے گئے ہیں، سندھ کے تمام شہری سندھ کی ثقافت اجرک اور ٹوپی پہن کر یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔ آج کراچی پریس کلب پر ہونے والے پروگرام میں سندھ کے تمام بڑے گلوکار فن کا مظاہرہ کریں گے۔

Read Comments