حکومت کا پی آئی اے ملازمین سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ

شائع 05 فروری 2016 05:21am

کراچی :حکومت نے پی آئی اے کے ہڑ تالی ملازمین سے مذکرات نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، مسافروں کوپریشانی سے بچانے کے لئے ایئربلیو اور شاہین کے بعد غیرملکی ایئرلائن اتحاد سے بھی معاہدہ طے پاگیا۔ ہڑتالی ملازمین کے خلاف مقدمات بنانے کے لئے چار رکنی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔

پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال سے حکومت کو سب سے بڑی مشکل مسافروں کی پریشانی تھی جس کے لیے حکومت نے ائربلیو ،شاہین کے بعد غیرملکی ائرلائن اتحاد سے بھی معاہدہ کرلیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ائربلیو، شاہین ائرلائن اور اتحاد ائرلائن سے معاہدے کے بعد فضائی کمپنیاں مسافروں کو اندرون اوربیرون ملک سفرکی سہولیات فراہم کریں گی،ترجمان نے کہا کہ نجی کمپنیاں قومی ایئر لائن کی کنفرم ٹکٹ رکھنے والے مسافروں کو سفر کی سہولیات فراہم کریں گی۔

حکومت نے پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین کے خلاف مقدمات بنانے کیلئے چاررکنی کمیٹی قائم کردی ہے،شکایات درج کرانے کے لئے چارافسرنامزد کئے گئے ہیں۔

دوسری طرف نجکاری پر حکومت وزراءکے بیانات کا سلسلہ جاری ہے، پرویز رشید کا کہنا ہے کہ لازمی سروسز ایکٹ کے تحت ملازمین کی ہڑتال غیر قانونی تھی جو ناکام ہوئی۔

Read Comments