ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سردرہنے کا امکان

اپ ڈیٹ 05 فروری 2016 07:46am

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔ تاہم آج شام بالائی علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اوراتوارکے روز مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانولہ، لاہور، کوئٹہ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہا جبکہ آج بھی یہی صورتحال برقرار رہے گی۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت استورمیں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے کے وسط میں شمالی بلوچستان ،خیبرپختونخوا، فاٹا، پنجاب، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بارش اورپہا ڑ وں پر برف باری کی پیشگوئی کردی ہے۔

Read Comments