شائع 05 فروری 2016 06:50am

پرینیتی کا فلمی کیرئیرخطرے میں۔۔

ممبئی:بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ پرینیتی چوپڑا ان دنوں شدید مشکل کا شکار ہیں ،ان کی پریشانی کی وجہ ان کے کیر ئیر کا ڈوبتا ہوا سورج ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرینیتی آخری بار فلم کل دل میں نظر آئیں تھیں جو دوہزار چودہ میں ریلیز ہوئی تھی اس کے بعد وہ کسی بھی فلم میں دکھائی نہیں دیں۔

بعض حلقوں کا خیال تھا کہ وزن میں زیادتی کی وجہ سے وہ فلم پروڈیوسروں کی توجہ کا مرکز بننے سے محروم ہوگئی ہیں ،پرینیتی گزشتہ کچھ دنوں سے وزن میں کمی کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور وہ اپنی اس کوشش میں کافی حد تک کامیاب بھی ہوگئی ہیں ۔

وزن میں کمی کے بعد بھی انہیں کوئی ہدایتکار اپنی فلم میں لینے کا خواہشمند نہیں ہے اور اسی لئے مایوس ہوکر انوں نے خود پروڈیوسر بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران پرینیتی کا کہنا تھا کہ میں فلم پروڈیوس کرنے کا سوچ رہی ہوں لیکن یہ بہت بڑا اور ذمہ داری کا کام ہے ،اس کے لئے بہت سا پیسہ اور تجربہ درکار ہوتا ہے ،میرے پاس فی الحال دونوں نہیں ہیں۔

Read Comments