اپ ڈیٹ 22 جون 2016 08:48am

بولی وڈ کے بہروپئے

بھارتی فلم انڈسٹری ایسی نگری ہے جہاں انسان کے کئی روپ ہیں اور اور انہیں ہر روپ میں سراہا جاتا ہے،بعض دفعہ کردار کی ڈیمانڈ پوری کر نے کے لئے اداکار ایسے ایسے روپ طاری کرلیتے ہیں کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

یہ میک اپ اتنی خوبصورتی سے کیا جاتا ہے کہ کئی بار ان اداکاروں کو پہچاننا بھی مشکل ہوجاتا ہے ،آج ہم آپ کو بولی وڈ کے چند بہروپیوں کے بارے میں بتائیں گے جنہیں دیکھ کر آپ بھی حیرت زدہ رہ جائیں گے۔

امیتابھ بچن

امیتابھ بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے باصلاحیت اداکار مانے جاتے ہیں ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔اپنی فلم پا میں اورو کا کردار نبھانے کے لئے انہوں نے ایسا بہروپ اختیار کیا کہ انہیں پہچاننا ناممکن ہو گیا۔

رشی کپور

رشی کپور بولی وڈ کے چند با صلاحیت اداکاروں میں سے ایک ہیں ،انہوں نے اپنی آنے والی فلم کپور اینڈ سنز کے لئے انوکھا میک اپ کروایا ہے اور حیرت کی بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے اس لک پر تقریباً دو کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔

شاہ رخ خان

بولی وڈ کے کنگ خان نے اپنی اداکاری کے ذریعے کروڑوں لوگوں کو اپنا مداح بنایا ہوا ہے ۔اپنی آنے والی فلم فین میں اپنے ایک پاگل مداح گورو کا کردار نبھانے کے لئے انہوں نے بہت ہی زبردست نوجوان کا روپ اختیار کیا ہے ۔

رتیش دیش مکھ

رتیش بھارتی فلم انڈسٹری میں مزاحیہ کردار نبھانے کے لئے مشہور ہیں ،انہوں نے اپنی فلمیں ہم شکلز اور اپنا سپنا منی منی میں نہایت دلکش حسینہ کا روپ اختیا ر کیا تھا جس پر انہیں بہت زیادہ پزیرائی حاصل ہوئی تھی۔

رتیک روشن

رتیک بھی کسی سے کم نہیں ، اپنی بلاک بسٹر فلم دھوم ٹو کے لئے انہوں نے برطانوی ملکہ کا ایسا زبردست روپ اختیار کیا تھا کہ انہیں پہچاننا تقریباً ناممکن ہو گیا تھا۔

کمل حاسن

کمل حاسن بولی وڈ میں چاچی کے نام سے بھی مشہور ہیں اور اس کی وجہ ہے فلم چاچی چار سو بیس میں ان کا انوکھا انداز۔اس فلم میں انہوں نے زیادہ عمر کی خاتون کا کردار نبھا کر سب کو حیرت زدہ کردیا تھا۔

Read Comments