اپ ڈیٹ 08 مئ 2018 07:30am

عورتوں کے بارے میں کچھ ایسے حقائق جو مردوں سے مختلف ہیں

عورتوں کا دل قدرتی طور پر آدمیوں کے مقابلے ذیادہ تیز دھڑکتا ہے۔

عورتوں کی زبان پر ذائقہ محسوس کرنے والے مساموں کی تعداد بھی ذیادہ ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عورتیں میٹھے ذائقے کی بھی بہت سی قسمیں بتا سکتی ہیں۔

عورتوں کی قوت مدافعت مردوں کی بانسبت ذیادہ مضبوط ہوتی ہے۔

عورتوں کی جلد بھی دس گناہ ذیادہ حساس اور نازک ہوتی ہے۔

عورتوں کے جسم میں توانائی جمع کرنے کا عمل مردوں کے مقابلے میں آہستہ ہوتا ہے۔ وہ دن میں صرف 50 کلو کیلوری ہی جمع کر پاتی ہیں۔

عورتوں کے پٹھوں اور گوشت میں ذیادہ لچک ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عورتوں کا جسم لچکدار ہوتا ہے۔

آنکھیں جھپکنے کے معاملے میں بھی عورتیں مردوں سے مختلف ہیں اور مردوں کے مقابلے دگنی دفعہ آنکھیں جھپکتی ہیں۔

نیند میں عورتوں کے دماغ کی کارکردگی صرف 10 فیصد تک کم ہوتی ہے۔ اس لئے عورتوں کی نیند بہت کچی ہوتی ہے۔

عورتیں قدرتی طور پر ذیادہ جذباتی اور حساس ہوتی ہیں۔ ایک سال میں عورتیں تقریباً 30 سے 60 مرتبہ روتی ہیں۔ جبکہ مرد صرف 6 سے 17 مرتبہ روتے ہیں۔

Read Comments