Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کے باعث پی آئی اے جہازوں کی اڑان کا عمل رک گیا ہے، جبکہ سول ایوی ایشن نے بھی پارکنگ چارجز میں کروڑوں روپے کا اضافہ کردیا ہے۔پی آئی اے پہلے ہی سول ایوایشن کی ساٹھ ارب روپے کی مقروض تھی اور اب جہازوں کی پارکنگ کی مد میں مزید قرضے میں ڈوبنے کا خطرہ ہو گیا ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کے باعث جہازوں کی اڑان کا عمل رک گیا اور سول ایوی ایشن نے پارکنگ چارجز میں بھی کروڑوں روپے اضافہ کردیا ہے۔سول ایوی ایشن کے پی آئی اے پرواجبات لینڈنگ چارجز، جہازوں کی پارکنگ اور نیوی گیشن کی مد میں لاگو ہیں۔شروع کے دوگھنٹے کسی بھی جہاز کو مفت پارکنگ دی جاتی ہے۔جہاز کی تاخیر کی صورت میں ہراگلے پندرہ منٹ میں فی ٹن دس روپے چھیالیس پیسے پارکنگ چارج لاگو ہو جاتے ہیں۔پی آئی اے کا بوئنگ 777 جہازساڑھے تین ہزار ٹن وزنی ہوتا ہے۔صرف چار گھنٹے کی پارکنگ کی مد میں تیس ہزار روپے لاگو ہو رہے ہیں۔ائیر پورٹ پارکنگ میں موجود سب سے بڑا جہاز777 جبکہ سب سے چھوٹا جہاز اے ٹی آر ہے۔اس وقت کراچی لاہور اسلام آباد کوئٹہ فیصل آباد اور پشاورکے ائیر پورٹس پر یہ طیارے موجود ہیں۔پی آئی اے کے سینتیس جہاز پارکنگ میں اور تین ہینگر میں ہیں۔
کراچی:جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کے باعث پی آئی اے جہازوں کی اڑان کا عمل رک گیا ہے، جبکہ سول ایوی ایشن نے بھی پارکنگ چارجز میں کروڑوں روپے کا اضافہ کردیا ہے۔
پی آئی اے پہلے ہی سول ایوایشن کی ساٹھ ارب روپے کی مقروض تھی اور اب جہازوں کی پارکنگ کی مد میں مزید قرضے میں ڈوبنے کا خطرہ ہو گیا ہے۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کے باعث جہازوں کی اڑان کا عمل رک گیا اور سول ایوی ایشن نے پارکنگ چارجز میں بھی کروڑوں روپے اضافہ کردیا ہے۔سول ایوی ایشن کے پی آئی اے پرواجبات لینڈنگ چارجز، جہازوں کی پارکنگ اور نیوی گیشن کی مد میں لاگو ہیں۔
شروع کے دوگھنٹے کسی بھی جہاز کو مفت پارکنگ دی جاتی ہے۔جہاز کی تاخیر کی صورت میں ہراگلے پندرہ منٹ میں فی ٹن دس روپے چھیالیس پیسے پارکنگ چارج لاگو ہو جاتے ہیں۔پی آئی اے کا بوئنگ 777 جہازساڑھے تین ہزار ٹن وزنی ہوتا ہے۔صرف چار گھنٹے کی پارکنگ کی مد میں تیس ہزار روپے لاگو ہو رہے ہیں۔
ائیر پورٹ پارکنگ میں موجود سب سے بڑا جہاز777 جبکہ سب سے چھوٹا جہاز اے ٹی آر ہے۔اس وقت کراچی لاہور اسلام آباد کوئٹہ فیصل آباد اور پشاورکے ائیر پورٹس پر یہ طیارے موجود ہیں۔پی آئی اے کے سینتیس جہاز پارکنگ میں اور تین ہینگر میں ہیں۔