Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:نیپرا نے بجلی تین روپے تراسی پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تین سویونٹ تک ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلوصارفین بجلی کی قیمتوں میں کمی سے مستفید نہیں ہوں گے۔نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی تین روپے تراسی پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دسمبرکی فیول ایڈجسٹمنٹ کاریلیف صارفین کو فروری کے بلوں میں ملے گا۔ نندی پورپاورپلانٹ کی فیول لاگت میں چاراعشاریہ اٹھاسی ارب روپے اضافی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ سرکاری پلانٹ گدوکی فیول لاگت میں بھی تین ارب روپے اضافی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ نیپرا نے سات اعشاریہ اٹھاسی ارب روپے صارفین کو منتقل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ جبکہ ایک سے تین سو یونٹ تک ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اس ریلیف سے محروم رہیں گے۔
اسلام آباد:نیپرا نے بجلی تین روپے تراسی پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تین سویونٹ تک ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلوصارفین بجلی کی قیمتوں میں کمی سے مستفید نہیں ہوں گے۔
نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی تین روپے تراسی پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دسمبرکی فیول ایڈجسٹمنٹ کاریلیف صارفین کو فروری کے بلوں میں ملے گا۔ نندی پورپاورپلانٹ کی فیول لاگت میں چاراعشاریہ اٹھاسی ارب روپے اضافی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ سرکاری پلانٹ گدوکی فیول لاگت میں بھی تین ارب روپے اضافی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ نیپرا نے سات اعشاریہ اٹھاسی ارب روپے صارفین کو منتقل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ جبکہ ایک سے تین سو یونٹ تک ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اس ریلیف سے محروم رہیں گے۔