افغان امن:چار ملکی اجلاس کل سے دوبارہ اسلام آباد میں شروع
افغانستان میں امن کی تلاش اب تو دنیا بھر کے لیے ایک خواب بن گیا ہے۔سرحد کے اس پار رونما واقعات کے مسلسل پاکستان پر اثرکی وجہ سے اب پاکستان میں امن کا انحصار بھی افغانستان کے امن پر ہے،اسی وجہ سے افغان مفاہمتی عمل کا روڈ میپ بنانا ضروری ہے۔
جنوبی ایشیا باقی دنیا کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ امریکہ اور چین اپنے مفادات کی خاطر چار ملکی کوآرڈینیشن کمیٹی کا حصہ ہیں۔ عالمی طاقتیں کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے نتائج سے پر امید ہیں۔
خطے مین قیام امن کے لیے افغان مفاہمتی عمل کے ازسر نو اجرا کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک کے مابین بداعتمادی کی فضا ء ختم کرنا ضروری ہے ۔
Read Comments