Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
مظفرآباد:وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کہتے ہیں اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دو ٹوک موٴقف پیش کرنے پر کشمیری عوام وزیراعظم محمد نواز شریف کے مشکورہیں۔کشمیری قیادت کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے۔وزیراعظم محمد نواز شریف کی قانون ساز کونسل آمد پر کشمیری قیادت نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔اس موقعے پر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیرپردوٹوک موٴقف اپنانے پروزیراعظم محمد نواز شریف کے مشکورہیں۔ قائد حزب اختلاف راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے دورے سے دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔وزیراعظم نے عالمی فورمز پرہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کی حمایت کی ہے۔اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز کونسل غلام صادق کا کہنا تھا کہ محمد نوازشریف کے مظفرآباد آنے سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے۔
مظفرآباد:وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کہتے ہیں اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دو ٹوک موٴقف پیش کرنے پر کشمیری عوام وزیراعظم محمد نواز شریف کے مشکورہیں۔کشمیری قیادت کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے۔
وزیراعظم محمد نواز شریف کی قانون ساز کونسل آمد پر کشمیری قیادت نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔اس موقعے پر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیرپردوٹوک موٴقف اپنانے پروزیراعظم محمد نواز شریف کے مشکورہیں۔
قائد حزب اختلاف راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے دورے سے دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔وزیراعظم نے عالمی فورمز پرہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کی حمایت کی ہے۔
اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز کونسل غلام صادق کا کہنا تھا کہ محمد نوازشریف کے مظفرآباد آنے سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے۔