Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ کہتے ہیں جب تک فلائٹ آپریشن بند رہے گا حکومت پی آئی اے کے احتجاجی ملاز مین سے کوئی بات نہیں کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے اور ملک میں ہارے ہوئے لوگ اپنا رد عمل دے رہے ہیں۔آج نیوز کے پروگرام آج رانا مبشر کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جب تک پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال نہیں ہوتا، مظاہرین سے کوئی بات نہیں ہوگی۔مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ بارہ بجے کے بعد مظاہرین نے اندر کام کرنے والے لوگوں کو مارا۔ سیکشنز سے لوگوں کو نکال کر اس جگہ لے جانے کی کوشش کی گئی جہاں جہاز کھڑے تھے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے بھی کچھ لوگوں پر یہ سازش آشکار ہوچکی کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ان کے ساتھ ہاتھ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی یونین کے ہاتھوں پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور دیگر مخالفین کو پی آئی اے میں شکست ہوئی۔ پی آئی اے اور ملک میں ہارے ہوئے عناصر اب اپنا رد عمل دے رہے ہیں۔مشاہد اللہ نے کہا کہ نو فیصد یا چھبیس فیصد حصص سے نہیں نجکاری اکیاون فیصد شیئرز پر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹیوں پر آجائیں۔
اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ کہتے ہیں جب تک فلائٹ آپریشن بند رہے گا حکومت پی آئی اے کے احتجاجی ملاز مین سے کوئی بات نہیں کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے اور ملک میں ہارے ہوئے لوگ اپنا رد عمل دے رہے ہیں۔
آج نیوز کے پروگرام آج رانا مبشر کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جب تک پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال نہیں ہوتا، مظاہرین سے کوئی بات نہیں ہوگی۔مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ بارہ بجے کے بعد مظاہرین نے اندر کام کرنے والے لوگوں کو مارا۔ سیکشنز سے لوگوں کو نکال کر اس جگہ لے جانے کی کوشش کی گئی جہاں جہاز کھڑے تھے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے بھی کچھ لوگوں پر یہ سازش آشکار ہوچکی کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ان کے ساتھ ہاتھ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی یونین کے ہاتھوں پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور دیگر مخالفین کو پی آئی اے میں شکست ہوئی۔ پی آئی اے اور ملک میں ہارے ہوئے عناصر اب اپنا رد عمل دے رہے ہیں۔مشاہد اللہ نے کہا کہ نو فیصد یا چھبیس فیصد حصص سے نہیں نجکاری اکیاون فیصد شیئرز پر ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹیوں پر آجائیں۔