لندن: ہالی وڈ کی مشہورو معروف اور آسکر یافتہ فلم ٹائی ٹینک کے حوالے سے ایک حیران کن سچ سامنے آگیا ہے۔فلم کی مرکزی اداکارہ کیٹ ونسیلٹ نے اس با ت کا اعتراف کرلیا ہے کہ فلم میں ہیرو کی جان بچائی جا سکتی ہے۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ٹائی ٹینک کے آخر میں فلوڈنگ ڈور میں دو لوگوں کی گنجائش تھی اور اس فلوڈنگ ڈور میں اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو با آسانی آسکتے تھے۔ جس پر انٹرویو کرنے والے میزبان نے پوچھا : پھر بھی آپ نے ہیرو کو سخت ٹھنڈ میں پانی میں اکیلا چھوڑ دیا؟ اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ اس بات کا واضح جواب آ پ کو فلم کے رائٹر اور ڈائریکٹر ہی دے سکتے ہیں۔