Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ ہوچکی ہے، تمام دفاتر میں کام بند ہے ،کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرگذشتہ رات بارہ بجے سے اب تک انیس پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ کراچی میں پانچ دن کے دوران مجموعی طور پردوسو سے زائد فلائٹس منسوخ کی گئیں۔لاہور ائیرپورٹ پر بیرون ملک سے آنیوالی پانچ پروازیں منسوخ ہوگئیں،ابوظہبی،مسقط،دمام،دبئی اور مانچسٹر سے آنیوالی پروازیں منسوخ کی گئیں،لاہور سے اندرون ملک سترہ پروازیں بھی منسوخ کی گئیں،ملتان میں بھی بکنگ آفس کے باہر ملازمین کا احتجاج جاری ہے، جہاں چھ پروازیں منسوخ کی گئیں۔ فیصل آباد سے کراچی اور مدینہ منورہ جانے والی دو پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔پنجاب میں پانچ روز کے دوران منسوخ پروازوں کی تعداد ایک سو بیس سے زائد ہوچکی ہے، نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ ایک سواسی قومی ائرلائن کی پروازمنسوخ ہوئیں۔ پشاور کے باچا خان ائر پورٹ سے منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد اکتیس ہو گئی،کوئٹہ ایئرپورٹ پر پانچ روز کے دوران سترہ پروازیں منسوخ کی گئیں ۔
کراچی:پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ ہوچکی ہے، تمام دفاتر میں کام بند ہے ،کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرگذشتہ رات بارہ بجے سے اب تک انیس پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ کراچی میں پانچ دن کے دوران مجموعی طور پردوسو سے زائد فلائٹس منسوخ کی گئیں۔
لاہور ائیرپورٹ پر بیرون ملک سے آنیوالی پانچ پروازیں منسوخ ہوگئیں،ابوظہبی،مسقط،دمام،دبئی اور مانچسٹر سے آنیوالی پروازیں منسوخ کی گئیں،لاہور سے اندرون ملک سترہ پروازیں بھی منسوخ کی گئیں،ملتان میں بھی بکنگ آفس کے باہر ملازمین کا احتجاج جاری ہے، جہاں چھ پروازیں منسوخ کی گئیں۔
فیصل آباد سے کراچی اور مدینہ منورہ جانے والی دو پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔پنجاب میں پانچ روز کے دوران منسوخ پروازوں کی تعداد ایک سو بیس سے زائد ہوچکی ہے، نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ ایک سواسی قومی ائرلائن کی پروازمنسوخ ہوئیں۔ پشاور کے باچا خان ائر پورٹ سے منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد اکتیس ہو گئی،کوئٹہ ایئرپورٹ پر پانچ روز کے دوران سترہ پروازیں منسوخ کی گئیں ۔