عمران خان آج مختصردورے پرکراچی پہنچیں گے

اپ ڈیٹ 06 فروری 2016 08:02am

اسلام آباد:تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج مختصر دورے پرکراچی پہنچ رہیں ہیں،،حکومتی پالیسیوں اورپی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ریلی کی قیادت کریں گے۔

حکومتی پالیسوں اورپی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف تحریک انصاف کے ملک گیراحتجاج کے سلسلے میں چیئرمین تحریک انصاف آج کراچی پہنچ رہے ہیں۔عمران خان شاہراہ فیصل پر اسٹارگیٹ کے مقام سے نکالی گئی ریلی کی قیادت کریں گے۔ چیئرمیں پی ٹی آئی پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہیڈآفس پرجاری دھرنے میں بھی شرکت کریں گے۔

عمران خان ایئرپورٹ پرریلی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پی آئی اے ملازمین کے گھروں پرجاکرورثہ سے ملاقات سے کریں گے۔مرکزی ریلی میں شرکت کیلئے نارتھ ناظم آباد، گلبائی ، بوٹ بیسن ،انصاف ہاوٴس ،شارع فیصل اوردیگرمقامات سے پی ٹی آئی رہنماوں کی قیادت میں ریلیاں اسٹارگیٹ پہنچیں گی۔

Read Comments