تیزی سے بال بڑھانے کے 5 قدرتی طریقے

شائع 18 مئ 2018 06:01am

بال تراشنا

یہ سوچ بلکل غلط ہے کہ باقاعدگی سے بال تراشنا بالوں کی لمبائی کم کر دیتا ہے۔ درحقیقت بال تراشنے کا عمل بے جان اور روکھے سروں کو ختم کر کے ان کی نشو نما میں تیزی لاتا ہے۔

شیمپو

شیمپو کا استعمال صرف ضرورت کے تحت کریں۔ اکثر اوقات شیمپو کرتے رہنے سے بالوں کا قدرتی تیل اور نمی ختم ہوجاتی ہے۔ اس لئے بال روکھے اور خشک ہو کر ٹوٹنے لگتے ہیں۔ اس طرح بالوں کی لمبائی بھی متاثر ہوتی ہے اور قدرتی تیل کی عدم موجودگی انہیں بڑھنے سے بھی روکتی ہے۔

کنڈیشنر

بالوں کی دیکھ بھال میں ایک بڑی غلطی یہ ہوتی ہے کہ شیمپو کے بعد کنڈیشنر استعمال نہیں کیا جاتا۔ اگر آپ کے بال قدرتی طور پر خشک نہ بھی ہوں تو بھی صرف بالوں کے سِروں پر کنڈیشنر کا استعمال لازمی ہے۔ کنڈیشنر ان میں نمی برقرار رکھ کر انہیں پُر رونق بناتا ہے۔

تیل

بالوں میں باقاعدگی سے تیل لگانا بھی ان کی مناسب نشونما کے لئے ضروری ہے۔ تیل بالوں کی جڑوں کو مضبوط بنا کر انہیں ٹوٹنے اور جھڑنے سے روکتا ہے۔

برش

روزانہ رات کو باقاعدگی سے بالوں میں کنگھی یا برش پھیرنے سے سر کی جلد میں دوران خون تیز ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بالوں کا قدرتی تیل سر کی جلد سے بالوں کے سِروں تک باآسانی پہنچ جاتا ہے اور اس طرح بالوں کی نشونما درست ہو کر ان کی لمبائی میں بھی فرق آتا ہے۔

Thanks to TOI

Read Comments