Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
فیصل آباد:وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کو پرتشدد بنانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،عمران خان کو مشورہ ہے کہ وہ شہباز شریف سے ٹریننگ لیں۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ملازمین کی ہلاکت پر افسوس ہے۔من پسند لوگوں کو پیسہ دے کر پی آئی اے کا بیڑا غرق کیا گیا،آج بھی کرائے کے لوگ کراچی گئے ہیں جو سمجھتے ہیں بنا بنایا پلیٹ فارم مل گیا ہے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے انیس سو بانوے کے لوگوں کو نکال کر پیسے لے کر قومی ائیرلائنز میں جعلی بھرتیاں کیں۔وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ پی آئی اے کو دنیا کی بہترین ائیرلائن بنائیں گے۔مسلم لیگ ن کی حکومت کو ہمیشہ برائیاں ورثے میں ملی ہیں۔
فیصل آباد:وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کو پرتشدد بنانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،عمران خان کو مشورہ ہے کہ وہ شہباز شریف سے ٹریننگ لیں۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ملازمین کی ہلاکت پر افسوس ہے۔من پسند لوگوں کو پیسہ دے کر پی آئی اے کا بیڑا غرق کیا گیا،آج بھی کرائے کے لوگ کراچی گئے ہیں جو سمجھتے ہیں بنا بنایا پلیٹ فارم مل گیا ہے۔
عابد شیر علی نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے انیس سو بانوے کے لوگوں کو نکال کر پیسے لے کر قومی ائیرلائنز میں جعلی بھرتیاں کیں۔
وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ پی آئی اے کو دنیا کی بہترین ائیرلائن بنائیں گے۔مسلم لیگ ن کی حکومت کو ہمیشہ برائیاں ورثے میں ملی ہیں۔