پاکستان افغانستان مفاہمی عمل کی بھرپور حمایت کرتا ہے،سرتاج عزیز

شائع 06 فروری 2016 01:43pm

اسلام آباد:افغانستان میں قیام امن اور افغان مفاہمتی عمل کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے چار ملکی اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں پاکستان افغانستان مفاہمی عمل کی بھرپور حمایت کرتا ہے، توقع ہے کہ آج کے اجلاس میں روڈ میپ کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

افغانستان مفاہمی عمل کے لیے چار ملکی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے ، اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، افغان ڈپٹی وزیر خارجہ حکمت کرزئی، امریکا کی نمائندگی رچرڈ اولسن اور چین سے نمائندہ خصوصی ڈینگ شی جون شریک ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغان حکومت کی امن کے لیے مفاہمتی کوششوں کو سراہتا ہے۔ امید ہے کہ آج کے اجلاس میں روڈ میپ کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے پر تشدد کارروائیوں کو روکنا اور تمام فریقین کا پرعزم ہونا ضروری ہے۔مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے تمام ممالک کو امن کی کوششوں کو سراہنا چاہیے۔

Read Comments