اپ ڈیٹ 08 فروری 2016 05:20am

کینسر کا علاج ، اب گھر میں۔۔

کینسر ایک موذی مرض ہے اور اس موذی مرض سے چھٹکارہ پانے کے لیے لازمی نہیں طب کا سہارہ لیا جائے۔ خدا سب کو اس مرض سے بچائے اور جو اس میں مبتلا ہیں انہیں شفاء نصیب فرمائے۔

درج ذیل کچھ ایسی چیزیں ہیں جنہیں اپنی غذا کا حصہ بنا کر ہم اپنے آپ کو کینسر سے بچا سکتے ہیں۔

لہسن

سلفر کمپاوٴنڈ کا حامل لہسن آپ کے جسم میں موجود قوت مدافعت کو کینسر کے خلاف موٴثر بناتا ہے۔

برازیل نٹس

سیلینیم سے مالا مال برازیل نٹس کینسر سیلز کے لیے انتہائی مہلک ہیں ۔

شکنجبین

شکنجبین کی روزانہ خوراک منہ، گلے اور معدے کے کینسر کے خطرات کو کافی حد تک ختم کر دیتا ہے۔

کیوی

کینسر کے لیے جان لیوا ، اینٹی آکسیڈینٹ کا متحمل وٹامن سی ، ای، لیوٹین اور کوپر رکھنے والا کیوی ، کینسر کے مرض کے خطرات کو کم کر دیتا ہے۔

ہری پیاز

غذاکے طور پر سلاد میں ہری پیاز استعمال کرنے سے پروسٹیٹ کینسر کے خطرات پچاس فیصد تک کم ہو جاتے ہیں

Read Comments