ممبئی :بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے فیس بک پر فالوورز کی تعدا دتئیس ملین سے بھی تجاوز کر گئی۔ تیہتر سالہ اداکار کے پیج کو دو کروڑ تیس لاکھ سے زائد افراد نے لائک کیا ہوا ہے انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا ہے۔
بِگ بی کو ان کی متاثرکن اداکاری کی وجہ سے آج بھی لوگ اتنا ہی پسند کرتے ہیں جتنا ان کو پہلے پسند کیا جاتا تھا اسی وجہ سے ان کے مداحوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
انہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ان کی سپر ہٹ فلموں میں دیوار،زنجیر،شعلے، لاوارث،یارانہ اور شرابی جیسی فلمیں شامل ہیں ان کو آخری بر بِگ اسکرین پر فلم ”وزیر“ میں دیکھا گیا ۔