Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ :کوئٹہ میں خود کش حملہ سیکیورٹی اہلکاروں کے حوصلوں کو متاثر نہ کرسکا، آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن کہتے ہیں کہ دہشتگرد اب سامنے آکر مقابلہ نہیں کرسکتے،اس لئے سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنا رہے ہیں، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ڈی آئی جی آپریشن کہتے ہیں خراسانی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔دہشتگرد کوئٹہ حملہ تو کرگئے لیکن ایف سی کے جوانوں کے عزائم کمزور کرنے میں قطعی طور پر ناکام ہوگئے۔آئی جی ایف سے میجرجنرل شیرافگن کہتے ہیں دہشتگرد پسپا ہورہے ہیں اور سامنے آکر مقابلہ نہیں کرسکتے اسلئے آسان ہدف کو نشانہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے ایف سی کے عزم کی تجدید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے دہشتگردی ختم کر کے دم لیں گے، دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ عوام کے تعاون سے بلوچستان میں پہلے جیسا امن قائم کردیں گے۔ڈی آئی جی آپریشنز امتیاز شاہ نے بھی دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائی کی مذمت کی، انہوں نے کہا کہ دھماکے کی ذمہ داری طالبان کے خراسانی گروپ نے قبول کرلی ہے۔ڈی آئی جی آپریشن امتیاز شاہ نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مطابق خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پر آیا تھا۔
کوئٹہ :کوئٹہ میں خود کش حملہ سیکیورٹی اہلکاروں کے حوصلوں کو متاثر نہ کرسکا، آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن کہتے ہیں کہ دہشتگرد اب سامنے آکر مقابلہ نہیں کرسکتے،اس لئے سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنا رہے ہیں، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ڈی آئی جی آپریشن کہتے ہیں خراسانی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
دہشتگرد کوئٹہ حملہ تو کرگئے لیکن ایف سی کے جوانوں کے عزائم کمزور کرنے میں قطعی طور پر ناکام ہوگئے۔آئی جی ایف سے میجرجنرل شیرافگن کہتے ہیں دہشتگرد پسپا ہورہے ہیں اور سامنے آکر مقابلہ نہیں کرسکتے اسلئے آسان ہدف کو نشانہ بنارہے ہیں۔
انہوں نے ایف سی کے عزم کی تجدید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے دہشتگردی ختم کر کے دم لیں گے، دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ عوام کے تعاون سے بلوچستان میں پہلے جیسا امن قائم کردیں گے۔ڈی آئی جی آپریشنز امتیاز شاہ نے بھی دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائی کی مذمت کی، انہوں نے کہا کہ دھماکے کی ذمہ داری طالبان کے خراسانی گروپ نے قبول کرلی ہے۔ڈی آئی جی آپریشن امتیاز شاہ نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مطابق خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پر آیا تھا۔