Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کراچی میں پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاجی دھرنے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی شامل ہوگئے، عمران خان کہتے ہیں کہ پرامن احتجاج کرنے والوں پر ظلم کا حساب کرنا ہوگا، ملازمین کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔پی آئی اے ملازمین کا گیارہویں روز بھی احتجاج جاری،چار روز گزرجانے کے باوجود فلائٹ آپریشن معطل ہے۔ہیڈ آفس سمیت ملک بھر میں پی آئی اے دفاتر کی تالہ بندی ہے۔پی آئی اے ہیڈآفس کراچی میں جاری احتجاجی دھرنے سربراہ تحریک انصاف بھی شامل ہوگئے۔ دھرنے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ پرامن احتجاج پر تشدد قابل افسوس ہے۔ظلم کرنے والوں کے خلاف سب کو آواز بلند کرنا ہوگی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنے حقوق کیلئے کھڑا ہونے والا ہرشخص سیاسی ہوتا ہے۔پی آئی اے ملازمین کی ہلاکت پرجوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت ڈنڈے سے نہیں،بات چیت سے چلتی ہے۔حکومت سے درخواست ہے کہ پی آئی اے ملازمین سے مذاکرات شروع کرے عمران خان نے لازمی سروس ایکٹ فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
کراچی :کراچی میں پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاجی دھرنے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی شامل ہوگئے، عمران خان کہتے ہیں کہ پرامن احتجاج کرنے والوں پر ظلم کا حساب کرنا ہوگا، ملازمین کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔
پی آئی اے ملازمین کا گیارہویں روز بھی احتجاج جاری،چار روز گزرجانے کے باوجود فلائٹ آپریشن معطل ہے۔ہیڈ آفس سمیت ملک بھر میں پی آئی اے دفاتر کی تالہ بندی ہے۔پی آئی اے ہیڈآفس کراچی میں جاری احتجاجی دھرنے سربراہ تحریک انصاف بھی شامل ہوگئے۔
دھرنے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ پرامن احتجاج پر تشدد قابل افسوس ہے۔ظلم کرنے والوں کے خلاف سب کو آواز بلند کرنا ہوگی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنے حقوق کیلئے کھڑا ہونے والا ہرشخص سیاسی ہوتا ہے۔پی آئی اے ملازمین کی ہلاکت پرجوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔
پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت ڈنڈے سے نہیں،بات چیت سے چلتی ہے۔حکومت سے درخواست ہے کہ پی آئی اے ملازمین سے مذاکرات شروع کرے عمران خان نے لازمی سروس ایکٹ فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔