کوئٹہ: حساس اداروں کا سرچ آپریشن، سات مشتبہ افراد گرفتار

شائع 07 فروری 2016 06:54am

کوئٹہ:کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کرکے سات مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیاگیا۔

کوئٹہ کے علاقے بلوچ کالونی، سریاب اور ملحقہ علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں نے رات گئے سرچ آپریشن کیا۔آپریشن میں پولیس نے گھر گھر تلاشی کے دوران سات مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔پولیس کے مطابق آپریشن ایف سی پر خودکش حملے کے تناظر میں شروع کیا گیا ہے۔

Read Comments