معروف اداکار کرس پریٹ ہالی وڈ کا ایک بہت بڑا نام ہیں، انہوں نے 'ایونجرز'، 'جوراسک ورلڈ' اور 'گارجیئنز' جیسی بہترین فلموں میں اداکاری کی۔
اطلاعات کے مطابق ہالی وڈ ہیرو بھی پاکستان کے مداح نکلے انہوں نے جب چھری پر 'میڈ اِن پاکستان' لکھا دیکھا تو یہاں آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
اب جب انہوں نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے تو ہم پاکستانی کہاں کسی سے پیچھے رہنے والے ہیں، ایک پاکستانی نے انہیں گوجرانوالہ کے چڑے کھلانے کی دعوت دے دی۔
بریڈ پریٹ نے چھری پر لکھا 'میڈ ان پاکستان' دیکھ کر پاکستان گھومنے کی خواہش کی تو ان کی محبت کا یہ عالم دیکھ کر پاکستانیوں نے بھی محبت کا اظہار کردیا۔ ایک واصف نامی شہری نے اداکار کو گوجرانوالہ چڑے کھلانے کی دعوت دے دی۔