پی آئی اے کا آپریشن جزوی طور پربحال

شائع 07 فروری 2016 01:56pm

اسلام آباد:قومی ائرلائن کا اندرون اور بیرون ملک فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا۔پی آئی اے کی دوخصوصی پروازیں سات سوپچیس عمرہ زائرین کولیکرجدہ سے اسلام آباد پہنچ گئیں۔

حکومت چھ روز سے جاری کوششوں کے بعد پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال کرنے میں کامیاب ہوگئی،پی آئی اے کے دوخصوصی بوئنگ طیارے گزشتہ رات عمرہ زائرین کولینے کیلئے اسلام آباد سے جدہ روانہ ہوئے تھے،جن میں سے ایک پرواز چارسوعمرہ زائرین کولیکر بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔

دوسری پرواز بھی تین سوپچیس عمرہ زائرین کو لیکراسلام آباد پہنچ گئی۔ کئی روز سے جدہ میں پھنسے عمرہ زائرین نے وطن پہنچنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔راولپنڈی نے پی آئی اے کی پرواز پی کے چھ سو چھ مسافروں کو لیکر گلگت پہنچی،ملک کے دیگر ہوائی اڈوں پر پی آئی اے کا فضائی آپریشن معطل ہے ،کراچی ،لاہور ،کوئٹہ ،پشاور ،سکھر اور ملتان کے ہوائی اڈوں پر ملکی اور غیرملکی پروازیں آج بھی اڑان نہ بھر سکیں۔

Read Comments