لاہور :پی آئی اے ملازمین احتجاج،عمرہ زائرین رل گئے
قومی ائیر لائنز کی مجوزہ نجکاری کیخلاف پروازوں کی منسوخی سے پنجاب کے دور دراز علاقوں سے آئے مسافر اور عمرہ زائرین سخت ازیت میں مبتلا ہیں۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ستر کے قریب ایسے مرد اور خواتین زائرین فرش پر سونے پر مجبور ہیں۔ کہتے ہیں کہ گھر کا مال متاع بیچ کر عمرے کا ٹکٹ خریدا مگر دو دن سے ائیر پورٹ پر خوار ہو رہے ہیں۔
زائرین کا کہنا ہے کہ ان کے جانے کا کوئی متبادل انتظام نہیں کیا گیا ہے، گیارہ فروری کو ان کے ویزوں کی مدت بھی ختم ہو رہی ہے۔ائیرپورٹ سے مہنگا کھانا خریدنے پر مجبور ہیں۔ دوسرے مسافروں کا بھی کچھ ایسا ہی حال ہے۔
عمرہ زائرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے لئے متبادل سفری سہولت کا بندوبست کیا جائے تاکہ وہ عمرے کی سعادت حاصل کر سکیں۔
Read Comments