عمران خان کا ذہنی توازن درست نہیں ،زعیم قادری

شائع 07 فروری 2016 02:10pm

خیبر پختونخواء:ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کہتے ہیں عمران خان روزانہ جھوٹ کا نیا دربار سجاتے ہیں،ان کا ذہنی توازن درست نہیں۔
عمران خان کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے کہا کہ اورنج لائن پر تنقید عمران خان کی ذہنی ناپختگی کا ثبوت ہے،خیبرپختونخواہ میں بہتری نہ لاسکے اب بلوچستان کے عوام کو بیوقوف بنانے چلے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ذہنی توازن درست نہیں،عوام جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

Read Comments