پی آئی کے لاپتہ ملازمین گھر پہنچ گئے

شائع 08 فروری 2016 04:30am

کراچی :پی آئی اے کے لاپتا ہونے والے چارملازمین گھر واپس پہنچ گئے،ملزمان چاروں ملازمین کو ناگن چورنگی کے قریب چھوڑکرفرارہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاپتا ہونے والے پی آئی اے کے چارملازمین آج علی الصبح اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے، نامعلوم افراد چاروں ملازمین کو ناگن چورنگی کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔

ملازمین دو فروری کو قومی ائیرلائن کی نجکاری کے خلاف احتجاج کے دوران لاپتا ہوگئے تھے،ذرائع کے مطابق لاپتا ملازمین میں ہدایت اللی ،منصور ،ضمیرچانڈیواور سیف شامل تھے جن میں ہدایت اللی پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں بھی شامل ہیں اورسیف پی آئی اے ہیڈ آفس میں کام کرتا ہے جبکہ منصوراورضمیرانجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماو¿ں نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے آج احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Read Comments