اگلے سال لوڈ شیدنگ کا خاتمہ ہو جائے گا،شاہد خاقان

شائع 08 فروری 2016 04:38am

کراچی :وزیرپیٹرول شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں پی آئی اے کے کچھ ملازمین کام نہیں کرتے دوسروں کو ورغلاتے ہیں اور کچھ تو کرپشن بھی کرتے ہیں، ادارے کی نجکاری تمام سیاسی جماعتوں کے منشور میں شامل ہے۔ کہتے ہیں آئندہ سال لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔

آج نیوز کے پروگرام آج رانا مبشر کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب تک جتنی نجکاری ہوئی اس میں ملازمین کو فائدہ ہواہے، دنیا کی ہر ائیرلائن کمارہی ہے اور پی آئی اے خسارے میں چل رہی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی آئی اے کے کچھ ملازمین کرپٹ ہیں اور کچھ کام کرنے کے بجائے دوسروں کو ورغلاتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ سال ایل این جی آنے کے بعد جب گیس پلانٹ چلیں گے تولوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا، ایل این جی پیٹرول سے تیس فیصد سستی دستیاب ہوگی۔

Read Comments