Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کراچی میں سولجربازار اور گلستان جوہر میں پولیس کی کاروائی کے دوران چھ ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا جبکہ ان کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ملزمان اسٹرئٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔تفصیلات کے مطابق سولجربازار پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے اسلحہ برآمد کرلیا،جبکہ گلستان جوہر میں پولیس نے مقابلہ کے بعد تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے ان کے پاس سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان ڈکیتی کی نیت سے گھوم رہے تھے۔ پولیس کے روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ کے بعد تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
کراچی :کراچی میں سولجربازار اور گلستان جوہر میں پولیس کی کاروائی کے دوران چھ ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا جبکہ ان کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ملزمان اسٹرئٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سولجربازار پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے اسلحہ برآمد کرلیا،جبکہ گلستان جوہر میں پولیس نے مقابلہ کے بعد تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے ان کے پاس سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔
پولیس کے مطابق تینوں ملزمان ڈکیتی کی نیت سے گھوم رہے تھے۔ پولیس کے روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ کے بعد تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔