Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ:کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ پچاس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔دھماکے میں جاں بحق ایف سی اہلکار عنایت اللہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ہفتے کو ہونیوالے خود کش دھماکے کے بعد فورسز نے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے ۔ سریاب میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے دو دہشت گرد مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ اوربارودی مواد برآمد کرلیاگیا۔مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پچاس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔گزشتہ روز کوئٹہ بم دھماکے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار عنایت اللہ کی نماز جنازہ ایف سی ہیڈکوارٹرز میں ادا کی گئینمازہ جنازہ میں آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن ، آئی جی پولیس سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ایف سی ہیڈ کوارٹر میں آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن کی زیر صدارت اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات پر قابو پانے کیلئے مختلف فیصلے کئے گئے اور دہشت گرد عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا عزم کیا گیا۔
کوئٹہ:کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ پچاس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔دھماکے میں جاں بحق ایف سی اہلکار عنایت اللہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ہفتے کو ہونیوالے خود کش دھماکے کے بعد فورسز نے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے ۔
سریاب میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے دو دہشت گرد مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ اوربارودی مواد برآمد کرلیاگیا۔مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پچاس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
گزشتہ روز کوئٹہ بم دھماکے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار عنایت اللہ کی نماز جنازہ ایف سی ہیڈکوارٹرز میں ادا کی گئینمازہ جنازہ میں آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن ، آئی جی پولیس سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ایف سی ہیڈ کوارٹر میں آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن کی زیر صدارت اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات پر قابو پانے کیلئے مختلف فیصلے کئے گئے اور دہشت گرد عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا عزم کیا گیا۔