شائع 12 جون 2018 07:27am

رابی پیرزادہ پہلی مرتبہ عید ٹرانسمیشن کی میزبانی کریں گی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف خوبرو اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ پہلی مرتبہ پی ٹی وی کی عید ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتی نظر آئیں گی۔

اطلاعات کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر پی ٹی وی (پاکستان ٹیلی ویژن) نے عید اسپیشل خصوصی شو کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیا ہے جس کی میزبانی کی ذمہ داری رابی پیرزادہ کے سپرد کی گئی ہے۔

رابی پیر زادہ کے علاوہ فلم اسٹار ثناء، ولی حامد خان اور فاروق حسن بھی ٹرانسمیشن کا حصہ ہوں گے۔ اس شو کو عید کے تینوں روز پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

یاد رہے یہ پہلا موقع ہے جب اداکارہ و گلوکارہ رابی پیر زادہ پی ٹی وی کے کسی شو پر میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گی۔

Read Comments