شائع 08 فروری 2016 05:44am

ہالی وڈ فلم گاڈز آف ایجپٹ کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس:جادوئی کمالات اور ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم گاڈز آف ایجپٹ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم چھبیس فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مار دھاڑ اور جادوئی کمالات سے بھرپور ہالی ووڈ فلم گاڈز آف ایجپٹ کا نیا ٹریلر آتے ہی عوام میں مقبول ہوگیا۔فلم کی کہانی قدیم مصری زمانے کے دیوتاو¿ں پر مبنی ہے جو ایک دوسرے کے ساتھ اقتدار کی جنگ لڑتے ہیں۔

فلم میں مرکزی کردار بٹلر کوسٹر اور گیرارڈنی کولاج ادا کررہے ہیں۔جنگ و جدل کی کہانی پر مبنی فلم آئندہ سال چھبیس فروری کو امریکی سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔

Read Comments