اپ ڈیٹ 08 فروری 2016 06:39am

عامرخان پرمشکلات کا پہاڑٹوٹ پڑا

ممبئی:بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان ان دنوں سخت مشکلات کا شکار ہیں اور ان کی پریشانی کی وجہ ہے پیسوں کی کمی۔

تفصیلات کے مطابق بولی وڈ کے معروف اور امیر ترین اداکار عامر خان بھارت میں جاری عدم برداشت کے خلاف دئے گئے بیان کی وجہ سے آئے روز کسی نہ کسی مشکل کا شکار ہوجاتے ہیں۔

ان کی جانب سے دئے گئے بیان کی وجہ سے انہیں انکریڈیبل انڈیا اور روڈ سیفٹی مہم سے الگ کردیا گیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اب ان کے ساتھ معروف اشتہاری کمپنی نے معاہدہ ختم کرتے ہوئے انہیں اپنی کمپنی سے الگ کردیا ہے۔

واضح رہے عامر ایک وقت میں ایک ہی پروجیکٹ اپنے ہاتھ میں لیتے ہیںتاکہ بہترین کام کرتے ہوئے اپنا سارا وقت پروجیکٹ کو دے سکیں۔
اشتہار ایجنسی سے تمام معاہدوں کی منسوخی کے بعد وہ خالی ہاتھ رہ گئے ہیں اوراب ان کے پاس کسی بھی اشتہاری ایجنسی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔

Read Comments