ممبئی: آدیتیہ رائے اور شردھا کپورکی جوڑی بولی وڈ کی خوبصورت جوڑیوں میں سے ایک ہے ،دونوں نے فلم عاشقی ٹو کے ذریعے پہلی بار فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور لوگوں کے دل جیتنے میں کامیا ب ہوگئے تھے۔ان کے مداحوں کے لئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ بہت جلد دونوں ایک بار پھر بڑی اسکرین پر ایک ساتھ نظرآئیں گے۔
بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بولی وڈ کی یہ رومینٹک جوڑی ایک بار پھر فلم اوکے جانوکے ذریعے مداحوں کے دل جیتنے آرہی ہے۔
فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آدیتیہ کا کہنا تھا کہ ہم دونوں اس کردار کے لئے بالکل موزوں ہیں،میں شردھا کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر بے انتہا خوش ہوں ۔
واضح رہے کہ فلم اوکے جانو بھارتی تامل فلم اوکے کنمانی کا ری میک ہے ،فلم کی کہانی ایسے کر داروں کے گرد گھومتی ہے جو رشتوں کے اتار چڑھاﺅ کے درمیان پھنس کر رہ جاتے ہیں۔