Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین کا احتجاج پندرہویں روز میں داخل ہوگیا ہے،کراچی،لاہور،اسلام آباد سمیت ملک بھر میں دفاتراور دیگر شعبہ جات بند ہیں،ملازمین کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ واپس لینے تک احتجاج جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق قومی ائر لائنز کی مجوزہ نجکاری کیخلاف کراچی ہیڈ آفس کے باہر ملازمین آج بھی سراپا احتجاج ہیں ، ملازمین کا دھرنا جاری ہے کارگو ، بکنگ آفس اور دیگر تمام شعبے بند ہیں۔ اسلام آباد میں بے نظیرانٹرنیشنل ائرپورٹ پر بھی احتجاج جاری ہے،ملازمین کا کہنا ہے کہ آج بیوی بچوں کے ہمراہ ائرپورٹ پردھرنا دیں گے،دوسری جانب مظاہرین کو روکنے کے لئے ائرپورٹ کی حدود میں دفعہ ایک سوچوالیس نافذ کردی گئی ہے،آر پی او راولپنڈی فخرسلطان کا کہنا ہے کہ کسی کو احتجاج کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔لاہور ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے مرکزی آفس کے باہر ملازمین جمع ہیں اور مجوزہ نجکاری کیخلاف نعرے بازی کر رہے ہیں ملتان اور فیصل آباد میں بھی پی آئی اے کے بکنگ آفسز کے باہر بھی ملازمین کا احتجاج جاری ہے۔پشاورمیں مال روڈ پر پی آئی اے کے مرکزی دفتر میں تالہ بندی اور دھرنا جاری ہے،جبکہ باچا خان ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن،کارگو سروس اور بکنگ بند ہے۔
کراچی :پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین کا احتجاج پندرہویں روز میں داخل ہوگیا ہے،کراچی،لاہور،اسلام آباد سمیت ملک بھر میں دفاتراور دیگر شعبہ جات بند ہیں،ملازمین کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ واپس لینے تک احتجاج جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ائر لائنز کی مجوزہ نجکاری کیخلاف کراچی ہیڈ آفس کے باہر ملازمین آج بھی سراپا احتجاج ہیں ، ملازمین کا دھرنا جاری ہے کارگو ، بکنگ آفس اور دیگر تمام شعبے بند ہیں۔
اسلام آباد میں بے نظیرانٹرنیشنل ائرپورٹ پر بھی احتجاج جاری ہے،ملازمین کا کہنا ہے کہ آج بیوی بچوں کے ہمراہ ائرپورٹ پردھرنا دیں گے،دوسری جانب مظاہرین کو روکنے کے لئے ائرپورٹ کی حدود میں دفعہ ایک سوچوالیس نافذ کردی گئی ہے،آر پی او راولپنڈی فخرسلطان کا کہنا ہے کہ کسی کو احتجاج کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
لاہور ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے مرکزی آفس کے باہر ملازمین جمع ہیں اور مجوزہ نجکاری کیخلاف نعرے بازی کر رہے ہیں ملتان اور فیصل آباد میں بھی پی آئی اے کے بکنگ آفسز کے باہر بھی ملازمین کا احتجاج جاری ہے۔
پشاورمیں مال روڈ پر پی آئی اے کے مرکزی دفتر میں تالہ بندی اور دھرنا جاری ہے،جبکہ باچا خان ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن،کارگو سروس اور بکنگ بند ہے۔