کراچی:رواں سال پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا

اپ ڈیٹ 08 فروری 2016 07:58am

کراچی: پولیو ویکسین پلانے کے باوجود کراچی میں ایک بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوگیا، تین سال کا اعجازخان یوسی سات گڈاپ ٹاون کا رہائشی ہے۔ 

کراچی میں رواں سال دوہزارسولہ کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے پولیو کیس کی تصدیق کی ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پولیوسے متاثرہ بچہ اعجاز خان ولد شیرعلی خان یونین کونسل سات گڈاپ ٹاو¿ن کا رہائشی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ بچے کو متعدد بار پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے گئے تھے تاہم اس کے باوجود بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوگیا۔

Read Comments