شائع 18 جون 2018 06:55am

ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم انکریڈبلز ٹو کا باکس آفس پر دھواں دھار آغاز

ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم انکریڈبلز ٹو کا باکس آفس پر دھواں دھار آغاز، اٹھارہ کروڑ ڈالر کا بزنس کرکے فلم سرفہرست ہے، اوشین ایٹ دوسرے اور ٹیگ تیسری پوزیشن پر ہے۔
سپر ہیروز کا خاندان سپر ہٹ ہوگیا، ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم انکریڈبلز ٹو نے باکس آفس پر دھواں دھار آغاز کردیا اور پہلے ہی ہفتے اٹھارہ کروڑ ڈالر کا کاروبار کرکے چھاگئی۔

چوروں کی کہانی پہلی سے دوسری پوزیشن پر آگئی، فلم اوشین ایٹ کی ایک کروڑ پچیانوے لاکھ کماکر دوسری جبکہ کامیڈی فلم ٹیگ نے ایک کروڑ چھیالیس لاکھ ڈالر بٹور کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

Read Comments